شامی ایئر ڈیفنس نے حماہ پر اسرائیلی میزائل حملہ ناکارہ بنا دیا

دشمن کے میزائل کا مقابلہ کر کے تمام کے تمام پروجیکٹائلز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا،شامی حکام

جمعہ 22 جنوری 2021 16:05

شامی ایئر ڈیفنس نے حماہ پر اسرائیلی میزائل حملہ ناکارہ بنا دیا
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء)شامی ذرائع ابلاغ نے حماہ گورنیٹ میں زوردار دھماکوں کی اطلاع کے بعد ایک دوسری خبر میں دعوی کیا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے جمعہ کے روز علاقے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت علی الصبح چار بجے اسرائیلی دشمن نے لبنان کے شہر طرابلس کی جانب سے حماہ میں چند اہداف پر میزائل داغے۔ ہمارے میزائل شکن ایئر ڈیفنس نے دشمن کے میزائل کا مقابلہ کر کے تمام کے تمام پروجیکٹائلز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔