فلسطین میں کرونا کی تبدیل شدہ شکل کے 17 مریضوں کا انکشاف

کرونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد اس کی روک تھام اور مزید مریضوں کی چھان بین شروع کردی،وزارت صحت

جمعہ 22 جنوری 2021 16:06

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کی برطانیہ میں سامنے آنے والی تبدیل شدہ نئی شکل کے 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق می کیلہ نے رام اللہ میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ نئے کیسز بیت المقدس میں بیت سوریک، بیر نبالا، الجدیرہ، بیت حنینا، الرام اور شعفاط کے مقام پر سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت نے کرونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد اس کی روک تھام اور مزید مریضوں کی چھان بین شروع کردی ۔ایک سوال کے جواب میں می کیلہ نے بتایا کہ کرونا کی نئی شکل نہ صرف تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے بلکہ یہ شکل ہرعمر کے افراد کو براہ راست اور یکساں متاثر کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلسطینی وزیر صحت اور امریکا کی عرب یونیورسٹی نینئی تبدیل شدہ کرونا کے کیسز کی تشخیص شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :