ایلون مسک نے کمپنی کا لوگو چوری کرنے کی اجازت دے دی

تم ہمارا نام اور لوگو چوری کر سکتے ہو ،قانونی کارروائی نہیں کریں گے،سربراہ ٹیسلاکمپنی

جمعہ 22 جنوری 2021 16:33

ایلون مسک نے کمپنی کا لوگو چوری کرنے کی اجازت دے دی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ایک ہی پیغام 154بار بھیجنے والے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے کمپنی کا نام اور لوگو چرانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر فعال ایلون مسک کو ایک گیم ڈویلپر لیوبومیر ولادیمیروف کی جانب سے ایک ہی پیغام 154 بار موصول ہوا جسے بالآخر انہوں نے جواب دے ہی دیا۔

مذکورہ شخص اپنی نئی گیم کے لیے ایلون مسک کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کانام اور لوگو استعمال کرنا چاہتا تھا اور ایلون مسک سے اپنے پیغام کے ذریعے اس کی اجازت مانگ رہا تھا۔ایلون مسک نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ تم ہمارا نام اور لوگو چوری کر سکتے ہو اور غالبا ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :