کوٹلی، المناک حادثے میں جاں بحق دونوں بچوں کی نماز جنازہ ادا ،آبائی قبرستان میں سپرد خاک

جمعہ 22 جنوری 2021 17:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) گذشتہ روز ٹریفک کے المناک حادثے میں جان بحق ہونے والے دونوں بچوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مقامی افراد کے علاوہ دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ،بچوں کی حادثاتی موت پر علاقے کی فضاء سوگوار،ہر آنکھ اشک بار ،پولیس نے موقعہ سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے بند کر دیا ،عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائیل کا استعمال کر رہا تھا ،حادثے میں زخمی ہونے والی بچی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر،تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے منیل کے مقام پر بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جان بحق ہونے والے عمان اور عروہ اسحاق کی نماز جنازہ گذشتہ روز رات ساڑھے سات بجے ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں مقامی افراد کے علاوہدیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی فرار ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورافضل ولد عبدالعزیز ساکن مندیاڑی کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانے بند کر کے اس کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے پر APC320کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ماہین اسحاق کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرہ میں بتائی جاتی ہے۔