سیالکوٹ، گھر میں لگی آگ بجھاتے خاتون اور ایک شخص جھلس گئے

جمعہ 22 جنوری 2021 17:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) علاقہ سائیں منا کے دربار کے نزدیک کشمیر روڈ پر گھر میں لگی آگ کو بجھاتے ہوئے 42سالہ بشارت ولد غضنفر اور اس کی 35سالہ بھابھی سدرہ زوجہ شہزاد کے چہرہ اور ہاتھ بری طرح جل گئے۔

(جاری ہے)

اورا چوک میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر چک سدرہ کے رہائشی 18 سالہ آصف ولد اقبال کو قتل کر دیا۔جوڑیاں کلاں میں دیور نے گھریلو ناچاقی پر چھری مار کر اپنی بھابھی کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو 1122 ٹیموں نے ابتداء طبی امداد دینے کے بعد جلنے والے دیور بھابھی اور دوسری زخمی ہونے والی بھابھی کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دی۔