ڈپٹی کمشنر جہلم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تاجروں کے ہمراہ شہر کے بازاروں کا دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مکمل جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے چوک اہل حدیث، مین بازار، نلکا چوک، ریوڑ روڈ، شاندار چوک تحصیل روڈ، سول لائنز و دیگر علاقوں کا دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:05

ڈپٹی کمشنر جہلم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تاجروں کے ہمراہ شہر کے بازاروں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے چوک اہل حدیث، مین بازار، نلکا چوک، ریوڑ روڈ، شاندار چوک تحصیل روڈ، سول لائنز و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑنے چوک اہلحدیث و میں بازار کا تفصیلی دورہ کیا، میونسپل کارپوریشن جہلم کی جانب سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا، اس موقع پر اے سی جہلم ذوالفقار احمد،سی ای ایم سی انعام الرحیم و دیگر افسران موجود تھے ۔



ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ چوک اہلحدیث، شاندار چوک، سول لائنز و میں بازاروں میں دکانداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ رش نا لگنے دیں، تمام دوکاندار حضرات اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں، کسی کو بھی تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ریوڑ روڈ کا دورہ کیا، مسجد افغانا میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے اور سیورج کے نظام میں بہتری لانے کے لئے سی ای ایم سی کو ضروری ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانے کے لئے پارکنگ سائٹ کا دورہ کیا، انہوں نے بتایا ہے کہ بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانیا جائے گا اور بازار میں موٹر سائیکل، گاڑی و دیگر کے داخلے کو روکنے کے لئے بیریر لگائے جا رہے ہیں، اس موقع پر صدر انجمن تاجران جہلم چوہدری عارف نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ قبل ازایں ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کی سربراہی میں ایم سی دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے ، تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے ضروری احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :