ٹوبہ ٹیک سنگھ ،تھانہ چٹیانہ۔فیصل عرف فیصلی گینگ کے 4ملزمان گرفتار2رائفل،2پسٹل معہ گولیاں برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،تھانہ چٹیانہ۔فیصل عرف فیصلی گینگ کے 4ملزمان گرفتار2رائفل،2پسٹل ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گزشتہ دنوں نا کہ بندی کے دوران علا قہ تھانہ چٹیانہ بحدر قبہ 302بھٹی چک میں پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خطرناک اشتہاری مجرم فیصل عرف فیصلی ولد عبد المجید قوم آرائیں سکنہ395ج ب کے 4ساتھی و سہولت کار گرفتار، ملزمان سے 2رائفل244بور،2پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فارو ق کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ راشد اسلام ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فیصل عرف فیصلی گینگ کے 4ارکان1۔عمر حیات ولد انور علی قوم مغل سکنہ محلہ اسلام پورہ ٹوبہ2۔

(جاری ہے)

محمد شکیل ولد بشیر احمد قوم آرائیں سکنہ 323 ج ب ٹوبہ3۔

محمدبشیر ولد محمد شریف قوم ماچھی سکنہ موضع پنڈی عبدالرحمٰن سندھیلیانوالی 4۔سلیمان ولد عبدالستار قوم ملک سکنہ 395 ج ب ٹوبہ کو مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے گرفتار کیا جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 2رائفل244بور،2پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیاکہ وہ فیصل عرف فیصلی کے ساتھی ہیں اور فیصل کو اسلحہ،کھانا اور رہائش فراہم کرتے تھے وقوعہ والے دن ہلاک ہونے اشتہاری مجرم فیصل اور اس کے ساتھیوں کو اسلحہ بھی ہم نے فراہم کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس گینگ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔