سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:14

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کلاشنکوف کلچر کے خاتمے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بھی کریک ڈاوٴن شروع سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری، اقبال ٹاوٴن ڈویڑن کے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز پر چھاپے، 01 اسلحہ ڈیلر گرفتار احمد نامی ملزم سے 43 شارٹ گنز، 07 جدید آٹومیٹک رائفلیں برآمد، ملزم سے 09 ریوالورز، 32 پسٹلز اور 25 سو سے زائد گولیاں برآمد، ملزم عرصہ دراز سے غیر قانونی طور اسلحہ کی خرید و فروخت کررہا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج، حوالات میں بند انچارج انوسٹی گیشن نواں کوٹ انسپکٹر قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :