ایشیئن ہاکی فیڈریشن کا مینز ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ2021 اور ویمنز ڈھونگائی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی 2021 ملتوی کرنے کا اعلان

جمعہ 22 جنوری 2021 17:39

ایشیئن ہاکی فیڈریشن کا مینز ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ2021 اور ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2021ء) ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے مینز ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ2021 اور ویمنز ڈھونگائی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی 2021 ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے دنیا بھر میں کویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ میں شریک ٹیموں اور ایف آئی ایچ کیساتھ مشاورت کے بعد مینز و ویمنز ایشیئن ٹرافی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا. ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق ویمنز ڈھونگائی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی 2021 ستمبر جبکہ مینز چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ 2021 اکتوبر میں منعقد کرانے کیلئے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :