علامہ ابتسام الہیٰ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے پر حریم شاہ کو خراج تحسین پیش کر دیا
حریم شاہ کو مفتی قوی کو تھپڑ کے ساتھ ساتھ جوتے بھی مارنے چاہئیے تھے اور انہیں بے نقاب کرنا چاہئیے تھا۔علامہ ابتسام الہیٰ کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جنوری 2021 17:32
(جاری ہے)
میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان کا کوئی مدرسہ بھی نہیں ہو گا کیونکہ ایسے لوگوں کو عوام ممبر پر بھی نہیں چڑھنے دیتی،مولانا ابتسام الہیٰ ظہیر کا مزید کہنا ہے کہ حریم شاہ بھی کسی عزت دار خاتون تنظیم کی نمائندہ نہیں ہیں لیکن میں پھر بھی ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مفتی قوی کو تھپڑ مارا،انہیں تو جوتے مار کر انہیں بےنقاب کرنا چاہئیے تھا۔
دوسری جانب خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کی پٹائی پلان بناکر کی ،مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں میری کزن نے تھپڑ مارا تھا۔انہوں نے بتایاکہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی عائشہ شاہ میری کزن ہے۔ حریم شاہ کے مطابق عائشہ شاہ سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات کی اسلئے اس نے تھپڑ مارا۔ حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مارپیٹ کرنے اور ان کو ایکسپوز کرنے کے لیے بلایا تھا اور آپ نے مفتی عبدالقوی کو ٹارگٹ کیا جس پر حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں نے ٹارگٹ کیا کیونکہ اس بار عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے۔ مگر حریم کا یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہ آیا، ٹاک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ڈانٹا انہوں نے کہا اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا۔حریم شاہ نے دعوی کیا کہ کچھ عرصے پہلے فاروق ستارکی فرمائش پر ان سے ملاقات کی، 6 ماہ سے میرا اور فاروق ستار کا فون پر رابطہ تھا، فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ میری مہمان بنیں گیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.