لیورپول کا ہوم گرائونڈ پر جیت کا تسلسل 68 میچز بعد ٹوٹ گیا

جمعہ 22 جنوری 2021 17:54

لیورپول کا ہوم گرائونڈ پر جیت کا تسلسل 68 میچز بعد ٹوٹ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء)لیورپول کا ہوم گرائونڈ پر ناقابل شکست رہنے کا تسلسل 68 میچز کے بعد ٹوٹ گیا ، برنلی نے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول کو ایک گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول نے برنلی کے خلاف بھرپور حملے کیے ، گول کرنے کا ا?سان موقع بھی ملا لیکن ضائع ہوگیا۔میچ کے 83 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی جس کے بعدبرنلی کو پنالٹی کک ملی اور بارنیس نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔واضح رہے کہ یہ لیورپول کی 68 میچز کے بعد ہوم گرائونڈ پر پہلی شکست ہے۔