اوساکا ایل ای ڈی لائٹس T20 کرکٹ ٹورنامنٹ ، ینگ اسٹارز نے پاک الیون کوشکست دیدی

جمعہ 22 جنوری 2021 17:54

اوساکا ایل ای ڈی لائٹس T20 کرکٹ ٹورنامنٹ ، ینگ اسٹارز نے پاک الیون کوشکست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ایچ ایم اسپورٹس ، پیزا پیٹرول، مریم اینڈ ماما جوسزکے زیرِ اہتمام ایس او پیز کے مطابق اوساکا ایل ای ڈی لائٹس T20 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن2 میں پاک الیون کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155رنز اسکور کیے۔ منیب 34گیندوں پر 51رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ ینگ اسٹارز کے بالر کامل نی3اورز میں 27رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے جواب میں ینگ اسٹارز نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اورز میں پورا کرلیا۔ شعیب عثمانی نے 42گیندوں پر 57رنزاسکور کیے۔

(جاری ہے)

پاک الیون کے انیق نے 4اوورز میں 31 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح ینگ اسٹارز نے میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں پیزا پیٹرول نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 212رنز اسکور کیے۔ثاقب نے 40 گیندوں پر 58 رنز اور شیری نے 24 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے۔

کراچی اسٹرائیکرز کے زوہیب حنیف نے 4اورز میں 47 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے جواب میں کراچی اسٹرائیکر20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کرسکی۔ اُسامہ شیخ 32 گیندوں پر 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پیزا پیٹرول کے بالر عمر اور ظہیر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیزا پیٹرول نے میچ 37 رنز سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :