پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمود سلیم کو میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا

جمعہ 22 جنوری 2021 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم کو میر چاکر خان رندیونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈی جی خان کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹ انجینئرنگ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔انہوں نے 1992ء میںبطور ریسرچ آفیسر پنجاب یونیورسٹی میں تعینات ہوئے اوروہ شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے ماہر ہیں ۔اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمداختر ، صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتازانور چوہدری و دیگر فیکلٹی ممبران نے مبارک باد پیش کی ہے۔