اسرائیل نامنظور ملین مارچ کے مرکزی جلوس میں بھرپور شرکت پرضلع شرقی کے کارکنوں کو خراج تحسین

جلوس کی قیادت علامہ راشد محمود سومرو ،شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ، قاری زرداد احمد بٹگرامی ، مفتی علیم الحق ، مقصود علی خان نے کی، ایک ہزار سے زائد گاڑیاں شامل

جمعہ 22 جنوری 2021 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) جے یو آئی ضلع شرقی کے نائب امیر قاری زرداد احمد بٹگرامی اور پریس سیکریٹری مقصود علی خان نے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کے مرکزی جلوس میں سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ شرکت پرضلع شرقی کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا مرکزی جلوس سہراب گوٹھ سے لیاری ایکپریس وے کے ذریعے براستہ حسن اسکوائرمزارقائد پہنچا جس کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو ،جے یو آئی ضلع شرقی کے امیر شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ،سیکرٹری جنرل فاروق سید حسن زئی، قاری زرداد احمد بٹگرامی ، مفتی علیم الحق فاروقی، قاری راحت اللہ میدانی اور ترجمان جمال خان کاکڑ اور پریس سیکریٹری مقصود علی خان نے کیا،مرکزی جلوس میں میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں شامل تھیں، علامہ راشد محمود سومرو نے ضلع شرقی سے سینکڑوں گاڑیوں کا جلوس نکالنے پر ضلعی مجلس عاملہ کے ارکان اورکارکنوںکی محنت کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا،پریس سیکریٹری مقصود علی خان نے کہا کہ اسرائیل نامنظور ملین مارچ میں لاکھوں فرزندان اقصیٰ نے شرکت کرکے ایک بار پھرقبلہ اول سے اظہار وفاداری،جے یو آئی قیاد ت پر غیرمتزلزل اعتماد اور وادی مہران میںجمعیت علماء اسلام کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت پر مہر ثبت کردی ہے اوربیت المقدس سے عقیدت اور وفا کا بے مثل مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائزصہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو نفرت کا واضح پیغام دیاہے۔

متعلقہ عنوان :