سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ششماہی جائزہ کے حوالہ سے دو روزہ جائزہ اجلاس

جمعہ 22 جنوری 2021 19:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ششماہی جائزہ کے حوالہ سے دو روزہ جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام محکمہ جات کے ذمہ دار افسران بالا نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکائے اجلاس نے ایس ایم ڈی پی پورٹل پر براہ راست اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے اپنے اپنے زیر انتظام محکموں کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت،محکمہ تعلیم اور دیگر محکمہ جات کے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع کئے جانے والے ڈیرہ غازی خان ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا بھی خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب شعیب اقبال سیدنے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سست روی کا شکارترقیاتی سکیموں کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ان منصوبہ جات پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورجہاں ضرورت ہو ضلعی انتظامیہ کی مدد بھی حاصل کی جائے۔

انہوں نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات پر جاری پیش رفت کوباقاعدگی سے ایس ایم ڈی پی پورٹل پر اپڈیٹ کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب شعیب اقبال سیدنے مزید کہا کہ سست روی کا شکار ترقیاتی سکیموں سے فنڈز تیزرفتار سکیموں کی طرف منتقل کرکے ان کی تکمیل کو یقینی بنایاجائے تاکہ آئندہ مالی سال کے لئے نئے ترقیاتی منصوبوں پرزیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جاسکے۔

انہوں نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ موجودہ مالی سال کے جاری کردہ تمام فنڈز کے سو فیصداوردرست استعمال کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام محکمہ جات کے افسران بالا کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پرباقاعدگی سے فیلڈ میںجا کر جاری ترقیاتی سکیموں کامعائنہ کریں تا کہ ترقیاتی سکیموں کو درپیش مسائل کے فوری طور پر تدارک سمیت ان پر کام کی رفتار اور معیار کو بھی بہتر سے بہتر بنایا جا سکی