ٓصوبائی وزیر صحت نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر اظہر امین کو معطل کر دیابکہ اے ایم ایس ڈی ایچ کیو

وہاڑی ڈاکٹر عبدالقیوم خان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد صفدر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 22 جنوری 2021 20:09

ٓصوبائی وزیر صحت نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر ..
ٍلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر اظہر امین کو معطل کر دیاہے۔ وزیرصحت کی ہدایت پرڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرکے اچانک دورہ کے موقع پر ایم ایس و دیگر عملہ ڈیوٹی سے غائب تھا۔ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹر ہارون جہانگیر نے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزکے ہمراہ ڈاکٹر سہیل رانا ، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر رائو عالمگیر، ڈاکٹر عثمان غنی اور روڈمیپ ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔دریں اثناء وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹرمحمد فاضل کو کارکردگی بہتر کرنے کی آخری وارننگ جبکہ اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقیوم خان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد صفدر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب ڈاکٹر شاہد لطیف نے ڈی ایچ کیو وہاڑی میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 100فیصد میرٹ پر32ہزار ڈاکٹروں کی بھرتی کی گئی ہے۔قلمدان سنبھالنے کے بعد سب سے زیادہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کی جانب توجہ دی گئی ہے۔

32ہزار ڈاکٹروں کی بھرتی کے بعد سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں فرق آنا چاہیے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیرحاضری، ادویات کی عدم فراہمی یا مریضوں کے علاج معالجہ میں کمی بیشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ناقص کارکردگی کے حامل ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے سیدھا گھر جائیں گے۔

سرکاری ہسپتالوں میں اچانک دوروں کے ذریعے ایم ایس حضرات کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو عوام کی خدمت کیلئے تعینات کیاگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔