خواجہ آصف کی پیشی ، رانا ثنا اللہ شیرکی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچے

جمعہ 22 جنوری 2021 20:14

خواجہ آصف کی پیشی ، رانا ثنا اللہ شیرکی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) لاہور کی احتساب عدالت میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ )ن( پنجاب کے صدر و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ شیرکی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزلاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ بھی عدالت پہنچے تو انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ایک ماسک بھی پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ان کے فیس ماسک پر مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیرکی شکل بنی ہوئی تھی۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس فیس ماسک کے ساتھ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے جو کپڑے پہنے ہوئے تھے ان کا رنگ بھی فیس ماسک کے رنگوں کے ساتھ میچ کیا گیا تھا۔