بچہ ہفتے میں 3 دن پڑھائی کیلئے تعلیمی ادارے آئے گا، سعید غنی

تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، صوبائی وزیر تعلیم

جمعہ 22 جنوری 2021 20:17

بچہ ہفتے میں 3 دن پڑھائی کیلئے تعلیمی ادارے آئے گا، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 9ویں تا12ویں جماعت میں پڑھائی جاری ہے، بقیہ تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے،ایس او پی کے تحت 50 فیصد بچے ا?یا کریں گے، ایک بچے کو ہفتے میں 3 دن پڑھائی کیلئے تعلیمی ادارے آنا ہوگا۔ایجوکیشن اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، اجلاس میں اتفاق ہوا کہ امتحانات جلد بازی میں نہیں لیے جائیں گے۔

سعیدغنی کاکہنا تھا کہ امتحانات سے پہلے 60 فیصد نصاب کوبہترانداز میں پڑھایا جائے،امتحانات میں تاخیر ہی کیوں نہ کرنی پڑے 60 فیصد سلیبسس پڑھانا ضروری ہے،اس سال کسی بھی صورت بغیر امتحانات طلبا کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے بتایا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس 30 جنوری کو ہوگا،جامع تعلیمی پلان برائے 21-2020اور22-2021 کی تیاری کیلئے کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی تعلیمی اداروں میں پڑھائی کی مدت، امتحانات کاشیڈول اور نتائج کی تاریخ پر سفارشات تیار کرے گی۔

سعیدغنی نے کہا کہ کمیٹی رواں تعلیمی سال اور اگلیتعلیمی سال کا شیڈول ایک ہفتے میں دے گی،کمیٹی میں سیکریٹری اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز کے نمائندے اور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کا سینسس ہوگا، تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :