اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے ہائیکورٹ رپورٹرز کی ملاقات

چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی، رپورٹرز نے ہمیشہ ذمہ دارانہ عدالتی رپورٹنگ کو سراہا

جمعہ 22 جنوری 2021 20:34

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے ہائیکورٹ رپورٹرز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے ہائیکورٹ رپورٹرز کی ملاقات چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کورٹ رپورٹرز نے ہمیشہ ذمہ دارانہ عدالتی رپورٹنگ کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ کورٹ رپورٹرز معاشرے اور قانون کا اصل چہرہ سامنے لاتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے احتساب ضروری ہیملک میں قانون کی عمل داری نہایت ضروری ہے رپورٹرز کا انتخابات کے ذریعے قیادت کا انتہائی احسن اقدام ہیعوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھانے میں کورٹ رپورٹرز کا اہم کردار ہے امید ہے مستقبل میں بھی کورٹ رپورٹرز اعلی صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھیں گے اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ثاقب بشیر، جنرل سیکرٹری احتشام کیانی اور دیگر کابینہ کے لوگ موجود تھے ۔

بشارت راجہ