لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کی جانب سے کی جانے والی مختلف شکایات

آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے پنجاب کی تمام ڈویژنوں کے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی

جمعہ 22 جنوری 2021 20:49

لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کی جانب سے کی جانے والی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کی جانب سے کی جانے والی مختلف شکایات کے ازالہ کے لئے آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے پنجاب کی تمام ڈویژنوں کے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو اپنے اپنے اضلاع کی جیلوں میں بند قیدیوں کی شکایات کا جائزہ لے کر یکم فروری تک رپورٹ آئی جی پولیس جیل خانہ جات کو پیش کریں گی، اس سلسلے میں آئی جی پولیس جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ اگر رپورٹ میں کوئی جیل افیسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،واضح رہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں پر الزام عائد کر رکھا ہے کہ وہ نہ صرف جیلوں میں قیدیوں کے لئے ناقص اشیاء خورد سپلائی کرتے ہیں بلکہ جیلوں کی کنٹینز کے ٹھیکیدار بھی قیدیوں سے اضافی نرخ وصول کرتے ہیں جو ایک مافیا بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :