پنجاب حکومت کا محکمہ لٹریسی سے چھانٹیوں کا فیصلہ

600 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

جمعہ 22 جنوری 2021 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پنجاب حکومت نے تقریباً 19 سال قبل قائم کئے جانے والے محکمہ لٹریسی سے چھانٹیوں کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے محکمہ لٹریسی سے 600 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر کے ان کی جگہ نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گریڈ 1 سے نائب قاصد تک کی آسامیوں پر ریگولر بنیادوں پر نئی بھرتی کی جائے گی جبکہ محکمہ میں اس وقت 1700 ملازمین کنٹریکٹ پر گزشتہ 15 سال سے تعینات ہیں، پنجاب حکومت کے مطابق خالی ہونے والی آسامیوں پر بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :