اسرائیل کی جیل میں 14 سال سے قید فلسطینی جاں بحق

جیل میں قید فلسطینی قیدی کی موت کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ِ ،حقوق انسانی گروپ

جمعہ 22 جنوری 2021 21:33

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) اسرائیل کی جیل میں 14 سال سے قید فلسطینی قیدی کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے ایک معاون گروپ کا کہنا ہیکہ اسرائیل کی جیل میں قید فلسطینی قیدی کی موت کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ فلسطینی قیدی تل ابیب کی جیل میں قید تھا جس کی موت بدھ کے روز ہوئی جب کہ اسے منگل کے روز کورونا وائرس کی ویکسین بھی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کمیشن کا کہنا ہیکہ فلسطینی قیدی 6 بچوں کا باپ تھا اور اسے پہلے سے بھی کچھ بیماریاں لاحق تھیں لہٰذا اس کی موت کی کوئی خاص وجہ اب تک سامنے نہیں ا?سکی ہے تاہم قیدی کی موت کی وجوہات کا پتا چلایا جائیگا۔فلسطینی قیدیوں سے متعلق گروپوں نے اسرائیل کو قیدی کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ اسرائیلی جیل میں قید تمام فلسطینیوں کی زندگی اور صحت کی ذمہ داری اسرائیل کی ہے۔اسرائیلی جیل میں جاں بحق ہونے والا فلسطینی قیدی 2006 سے قید میں تھا اور اپنی 25 سالہ قید کاٹ رہا تھا۔