گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کے دربار کیلئے پنجاب حکومت سے فنڈز مانگ لئے

جمعہ 22 جنوری 2021 21:47

گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کے دربار کیلئے پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کے دربار کیلئے پنجاب حکومت سے مالی معاونت مانگ لی۔استاد راحت فتح علی خان نے لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خا ن کے دربار کے لیے آرٹس کونسل کے توسط سے پنجاب حکومت کو درخواست بھجوا دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ،دربار کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے حکومت فنڈز مہیا کرے۔

استاد راحت فتح علی خان نے فنڈز کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور وزارت اطلاعات و ثقافت کو درخواست آرٹس کونسل کے ذریعے بھجوائی ہے ۔ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ استاد نصرت ملک پاکستان کا بڑا نام تھے ،درخواست کو وزیر اعلیٰ اور وزارت اطلاعات و ثقافت تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی جو بھی احکامات حکومت دے گی اس کی تعمیل کی جائے گی۔دربار نصرت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔