بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کا افتتاح کردیا

194 ایکڑ پر مشتمل پہلے صنعتی زون میں 94 صنعتیں 20 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا

جمعہ 22 جنوری 2021 21:53

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کا افتتاح کردیا
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ لاڑکانہ میں ایئرپورٹ روڈ پر انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیرصنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجوبھی تھے۔

(جاری ہے)

مجموعی اعتبار سے 500 ایکڑ اور194 ایکڑ پر مشتمل پہلی صنعتی زون میں 94 صنعتیں 20 ہزار سے زائد افراد کو روزگار دیں گی۔

انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل زون لاڑکانہ شہر سے 14 کلومیٹر دور ایئرپورٹ روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔منصوبے میں فائر بریگڈ اسٹیشنز، مساجد، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، پاور گرڈ اسٹیشنز، پولیس اسٹیشن، اسپتال، سیوریج ٹریٹمٹ پلانٹ، پیٹرول پمپ اور ٹیوب ویل بھی شامل ہے۔سندھ انڈسٹریل اسٹیٹ کے افتتاح کے موقع پر ناصر شاہ، عاجز دھامراہ، حزب اللہ بگھیو، برہان چانڈیو، سہیل انور سیال اور خورشید احمد جونیجو بھی موجودتھے۔