سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالرز کی کمی

جمعہ 22 جنوری 2021 22:38

سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالرز کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1845ڈالر کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت600روپے کمی سی1لاکھ12ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت514روپے کمی سے 96ہزار708روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی

متعلقہ عنوان :