پیپلز پارٹی بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتی ہے،شازیہ مری

ً براڈ شیٹ پر بننے والی کمیٹی ان افراد پر مبنی ہے جو اس کے معاہدے میں شریک تھے ، سلیکٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے کن شرائط پر یہ سب کیا جارہا ہے اس سے عوام کو آگاہ کیا جائے،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

جمعہ 22 جنوری 2021 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتی ہے، براڈ شیٹ پر بننے والی کمیٹی ان افراد پر مبنی ہے جو اس کے معاہدے میں شریک تھے ، سلیکٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے کن شرائط پر یہ سب کیا جارہا ہے اس سے عوام کو آگاہ کیا جائے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری ، سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کے ہمراہ ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، پیپلز یوتھ کے تیمور مہر اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے شہریار بھگت بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہل پالیسیوں کے سبب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، نالائق حکومت کے پالیسیوں کے سبب عوام کا پرسان حال ہیاور بے روزگاری اور خود کشیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے فیصلے اسلام آباد کے ڈرائیونگ روم سے راتو رات ہوجاتے ہیں اور صبح اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوجاتا ہے اور کسی وزیر اور مشیر تک کوپتہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے والے خود کشی کرنے سے گریزا ہے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے پر اتر آئِے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کن صورتوں پر سودا کیا عوام کو جاننے کا پورا حق ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاور کے وفاقی وزیر کا بیان صرف مذاق ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کے پاس پچھلی حکومتوں پر الزام تراشی کرنے کے سوا کوئی پالیسی یا لائ ے عمل نہیں ہے۔ تیل، بجلی کی آشیا کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں کرینگے،تباہی سرکار کے پاس غریب مٹاؤ پالیسی کے سوا کچھ نہیں ہے،آج پاکستان میں گردشی قرضی 3 کھرب تک پہنچ چکا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ پران لوگوں کو تعینات کر دیا گیا جوخود معاہدے میں شریک تھے یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے،تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی شہید ہمیشہ کہتی تھی کہ ڈکٹیٹر پیسہ دے کربیرونی ممالک میں پاکستانی سیاستدانوں پر جھوٹی کیسز بناتے ہیں۔شہزاد اکبر 2002 سے 2009 تک نیب کے ملازم تھے،براڈ شیٹ پر بہت بڑا کالا داغ ہے،براڈ شیٹ کمیٹی میں وہ لوگ شامل ہے جو خود سائن کر چکے ہیں ،پاکستان کی حکومت انٹرنیشنل معاہدے پورے نہیں کررہے جس سے ملک کے اثاثے نیلام ہورہے ہیں،آپ حکومت میں بیٹھ کر کچھ نہیں کرپارہیاور ملک کے اثاثے فروخت کررہے ہیں،اسد عمر نے کہا تھا کرونا کے لئے 11 لاکھ ویکسین مانگوالی ہے پھر اپنی بات سے مکر گئییہ صرف شیخ چلیوں کی فوج ہے جن کا کام صرف پریس کانفرنسز کرنا اور عوام کو باتوں میں لگائ ے رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے ویکسین تک نہیں منگوائی ہے،سندھ کے اسپتال کا ایلگل نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے،یہ ہر ادارے کو ٹیک اوور کر کے اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی کارکردگی ہر ادارے میں صفر رہی ہے،پریس کانفرنسز سے حکومتیں نہیں چلتے یہ صرف اپوزیشن کا رول ادا کررہے ہیں اور حکومت میں بیٹھ کر بھی کارکردگی بتانے سیقاصر ہیں۔

ان کی پالیسیوں کے سبب ایک لاکھ 21 ہزار کے قریب طالبہ سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کو چھت کا سہارا دیااورآج لاڑکانہ میں انڈسٹریل زون کا چیئرمین افتتاح کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے مشن پر گامزن اور قائم اور دائم ہے۔ سندھ حکومت کے کاموں پر وفاقی حکومت ٹانگ آڑا رہی ہے،پورے ملک میں سلیکٹڈ حکومت کو صرف سندھ حکومت ہی گلے کی ہڈی کے طور پر اٹکی ہوئی ہے،سندھ میں جاری الیکشن نالائق حکومت کیلئے ایک پیغام ہے،پی ڈی ایم کے پیچھے عوام ہے عوام اب چھپ نہیں بیٹھے گی ،عوام تیار ہے اس سلیکٹڈ حکومت کو نکلنے کیلئے اور جان چھڑانے کیلئی