Live Updates

سلیکیڈ حکمران پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے خوفزدہ ہیں، عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:05

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سلیکیڈ حکمران پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے خوفزدہ ہیں۔عوام کا منڈیٹ چرانے والوں کا بدترین اختتام قریب آپہنچا ہے۔ضمنی الیکشن میں عوام تحریک انصاف کے امیدواروںکو بدترین شکست فاش دے گئے۔ائی ایم ایف کے دباو پر بجلی مہنگی کی گئی غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے۔

براڈ شیٹ پر حکومتی کمشن ٹوپی ڈرامہ ہے ۔پی ڈی ایم کی تحریک بھرپور انداز سے اپنے حداف حاصل کررہی ہے۔احتساب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن پر کیوں آنکھین بند کئے ہوئے ہیں۔عوام 19فروری ضمنی الیکشن کو عوامی نیشنل پارٹی کو بھرپور انداز میں کامیاب کریگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول بازار رسالپور اور نوشہرہ کلاں میں ضمنی الیکشن پی کے 63کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انتخابی جلسوں سے عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی نائب صدر ارم فاطمہ اور ضمنی الیکشن پی کے 63کے نامزد امیدوار میاں وجاہت کاکاخیل نے خطاب کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے عوام مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت کی چکی میں پستے جارہے ہیں۔حکومت عوام کو رئلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

عوام دلبرداشتہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ضمنی الیکشن میں عوام ووٹ کی پرچی سے حکمرانوں کا احتساب کریں گئے۔عوامی نیشنل پارٹی عوام کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھٹے گئے۔عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کررہے ہیں۔19فروری ضمنی الیکشن عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر آئیں گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات