جو بائیڈن کاویژن امیدافزاء اورحوصلہ افزاء ہی: کامل علی آغا

جمعہ 22 جنوری 2021 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (قائداعظمؒ) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری اورسینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدرجو بائیڈن کاویژن امیدافزاء اورحوصلہ افزاء ہے،میں اپنی پارٹی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کے ساتھ انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔صدارت کاحلف اٹھانے کے فوری بعد جوبائیڈن کے اہم اقدامات کے دنیا پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

نومنتخب صدرجوبائیڈن کاسات مسلم ملکوں پرعائدسفری پابندیاں ختم کرنا بھی خوش آئند ہے۔اگرجوبائیڈن اپنے انتخابی وعدوں کی روشنی میں امریکا کی پالیسیاں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تواس کے نتیجہ میں پوری دنیا میں امن وآشتی کا راستہ ہموار ہوگا۔قوی امید ہے جوبائیڈن فلسطین اورکشمیر کے تنازعات کے پرامن تصفیہ کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ مسلم لیگ ہائوس میں مختلف پارٹی وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔ سینیٹر کامل علی آغا نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کاتعصبات سے نجات کاعزم اوراعلان قابل قدر ہے۔جوبائیڈن کی شخصیت میں ٹھہرائواوران کے طرزسیاست میں سنجیدگی ہے ،وہ فلسطین اورکشمیر سمیت دوسرے عالمی تنازعات کا ہرفریق کیلئے قابل قبول اور پائیدارحل تلاش کرنے کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرسکتے ہیں