براڈشیٹ کیس میں اصل محرکات مسلم لیگ(ن) اور آصف زرداری ہیں،شبلی فراز

جمعہ 22 جنوری 2021 23:11

براڈشیٹ کیس میں اصل محرکات مسلم لیگ(ن) اور آصف زرداری ہیں،شبلی فراز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کیس میں اصل محرکات مسلم لیگ(ن) اور آصف زرداری ہیں،غیر جانب دارانہ تحقیقات کریں گے،اپوزیشن واویلا مچا کر کمیٹی کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی بنانے کے معاملہ پر سپریم کورٹ کیوں جائیں،پہلی مرتبہ کمیٹی نہیں بن رہی ہے،وزیراعظم نے براڈ شیٹ سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے،ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،تحقیقات ہوں گی،مہرے بے نقاب ہوں گے،کمیٹی کو متنازعہ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ شروع سے اختتام تک تمام معاملات کو متنازعہ بنایا جائے،یہ درست ہے کہ آئندہ الیکشن میں براڈشیٹ الیکشن کا اہم حصہ ہوگا،مہرے بے نقاب ہوں گے،کمیٹی کو متنازعہ بنانے کے بعد اس پر بحث ہوتی کہ جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کیا جاتا،براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات ہوں گی،یہ پانامہ ٹو ہے،مجرموں کو بے نقاب کریں گے،براڈ شیٹ کی تہہ تک جائیں گے،جسٹس(ر) عظمت سعید سپریم کورٹ کے انتہائی قابل جج رہ چکے ہیں،عزت سے نام ان کا لیا جاتا ہے،تین سے چار ممبران مزید تھے،اگر ہم کسی بھی اور ممبر کا نام لیتے تو بھی انہوں نے حیل و حجت سے کام لینا تھا اور کیڑے نکالنے تھے،اپوزیشن کا کام اصل کام سے توجہ ہٹانا ہے اور حقیقت پر مبنی معاملہ کو ایشوز بنانا ہے تاکہ حقائق پر پردہ ڈالا جاسکے۔

(جاری ہے)

اگر وہ مجرم نہںی ہیں تو کمیٹی کا خیرمقدم کریں،آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) اصل کردار ہیں،یہ صدر اور وزیراعظم رہ چکے ہیں،صرف یہ جواز پیش کرنا کہ سابق جج آصف زرداری یا کسی کے خلاف کیس سن چکے ہیں تو انہیں کمیٹی کا سربراہ نہ بنایا جائے کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے دباؤ پر کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گی