Live Updates

پشاور، وفاقی حکومت کی عدم توجہی اور صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے صوبہ مالی مسائل کا شکا ر ہے،عرفان آفریدی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی عدم توجہی اور صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے صوبہ مالی مسائل کا شکا ر ہے اور یہاں پر ترقی کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے موجودہ حکومت نہ صرف حکومتی معاملات چلانے سے نابلد ہے بلکہ ان کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی بدولت ملک قرضوں اور عوام مہنگائی میں ڈوب چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی اور خوش نما انتخابی نعروں کے ذریعے صوبہ کے عوام کو دھوکہ دیا کیونکہ پی ٹی آئی نے آج تک اپنا کیا ہواایک وعدہ بھی ایفا نہیں کیا۔انھوں نے اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غریب کش پالیسیوں کی بدولت عوام سے جینے کا حق چھین لیا گیا پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے اقتدار کے حصول سے قبل کئے گئے تمام وعدوں پر یوٹرن لیا جیسا کہ پٹرولیم مصنوعات،بجلی و گیس،اشیائے خورد و نوش سستا کرنے سمیت صحت اصلاحات،نوجوانوں کو روزگاراور بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی جیسے وعدے شامل تھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات