صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جا رہا ہے،کا مران بنگش

دوماہ کے دوران سات لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے ،سنوفیسٹول کے انعقادسے جہاں سیاحتی شعبے کوفروغ حاصل ہوگاوہیں روزگارکے نئے مواقع بھی پیداہونگے ،معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم

جمعہ 22 جنوری 2021 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کا مران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جا رہا ہے،دوماہ کے دوران سات لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے ونٹرٹوارزم کے فروغ سے پوری دنیا میں خیبرپختونخوا کامثبت امیج سامنے آیاہے،دوماہ کے دوران سات لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلیات کارُخ کیا،سنوفیسٹول کے انعقادسے جہاں سیاحتی شعبے کوفروغ حاصل ہوگاوہیں روزگارکے نئے مواقع بھی پیداہونگے ،صوبائی حکومت سیاحت کوفروغ دینے کے لیے صوبہ بھرمیں نئے ٹوئراسٹ سپاٹ کوڈویلپ کررہی ہے جس سے صوبے میں سیاحت کومزید ترقی حاصل ہوگی، خیبرپختونخوامیں سیاحت کے اتنے مواقع موجودہیں کہ یہ شعبہ گیم چینجرثابت ہوگایہاں ٹوارزم پرجو سرمایہ کاری آئے گی وہ صوبہ خیبر پختونخوا کونئی منزلوں اورنئی جہدوں سے ہمکنارکریگی وہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ سنوفیسٹول کی افتتاحی تقریب کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے،قبل ازیں صوبائی مشیراطلاعات نے سنوفیسٹول کاباقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضاعلی حبیب بھی اُنکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے مشیراطلاعات کوتین روزہ سنوفیسٹول کے انعقاداورکیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، مشیراطلاعات نے مزیدکہاکہ تین روزہ سنوفیسٹول میں بیس ہزار سے زائدسیاح شرکت کریں گے، خیبرپختونخوامہمان نوازوں کی دھرتی ہے جسے اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا اوریہ ہم پوری دنیاکودکھائیں گے،خیبر پختونخوا میں پہلے سے عوام میں سیاحت کارحجان ہے اوراسے مزیدبڑھانے اور فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کالارہی ہے،سیاحت کے فروغ کے ساتھ ہم نے جنگلات کاتحفظ بھی کرناہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،سیاحت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن پرمن وعن عمل ہورہاہے جس سے عام آدمی کوروزگارکے مواقع میسرآئیں گے،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضاعلی حبیب نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں سے گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنوفیسٹول کاانعقادکیاجارہاہے جس سے ونٹرٹوارزم کوفروغ ملاہے اورہزاروں کی تعدادمیں ملک بھرسے ہرسال سیاح اس فیسٹول کاحصہ بنتے ہیں جس سے شدیدسردی اوربرف باری کے باوجودبھی مقامی افراداورتاجروں کوکاروبارکے مواقع حاصل ہوتے ہیں