کراچی ، اسرئیل کو تسلیم نہ کرنے کا پاکستان کا موقف پوری دنیا پر واضح ہے ،محمد ثروت اعجاز قادری

جمعہ 22 جنوری 2021 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ اسرئیل کو تسلیم نہ کرنے کا پاکستان کا موقف پوری دنیا پر واضح ہے ،قائد اعظم نے اسرائیل کو غاصب اور ناجائز ملک قرار دیا ،اسرائیل مردہ باد ریلی ضرور نکالی جائے قومی اداروں کو نشانہ بناکر کونسی قوتوں کو خوش کیا جارہا ہے ،عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا اسرائیل لاکھوں فلسطینیوں کا خونی ہے اسے کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا ،بھارت اور اسرائیل مسلم نسل کشی کرنے پر ایک ہی طرز کی پالیسی پر گامزن ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں ہندؤں کی آبادی کو بڑھانے کیلئے مودی حکومت نے دن رات ایک کیا ہوا ہے ،بجلی کی قیمتوں میں 2روپے فی یونٹ اضافہ غریب عوام پر مہنگائی بم گرانے کے مترادف ہے ،اپوزیشن جماعتیں اور حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں ،ایوانوں میں غربت کے خاتمے اور غریب کے مسائل حل کرنے پر آواز اٹھائی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کارکنان تنظیمی کام کو مزید تیز اور عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے ،کارکنا اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں انشاء اللہ جلدعوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے ،عوامی رابطہ مہم تیز کرکے تنظیم کے پیغام کو گھرگھر اور قریہ قریہ پہنچائیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ہر فرد کو کردار اداکرنا ہوگا ،حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کھوکھلے دعوئوں کی بجائے عملی کام کرئے ،انہوںے کا مزید کہنا تھا کہ ملک گھمبیر مسائل سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ،ثبت فیصلوں کا ساتھ دینگی