ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی دھمکی، سیدعلی خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور اس کا حکم دینے والوں سے انتقام لیں گے، سید علی خامنہ ای کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 22 جنوری 2021 21:06

ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی دھمکی، سیدعلی خامنہ ای کا ٹوئٹر ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری2021ء) ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا سائیڈ اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ٹوئٹر نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا ہے ۔ آج دوپہر کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تصویر شیئر کی جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا ایک شخص گالف کھیل رہا ہے جبکہ اس تصویر میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یہ منظر اوپر سے یعنی ڈرون کمیرے کی مدد سے محفوظ کیا گیا ہے۔

زمین پر ایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے۔اس تصویر کے ساتھ فارسی میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی گزشتہ ماہ کی گئی ایک ٹویٹ کا متن بھی درج ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ “بدلہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور اس کا حکم دینے والوں سے انتقام لیں گے ۔

ایرانی سپریم لیڈر کی اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے ۔

جبکہ معطل کیا گیا اکاؤنٹ ان کا سائیڈ اکاؤنٹ تھا اور خامنہ ای سائٹ کے نام سے بنا ہوا تھا۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کو قتل کی دھمکی دینے پر اکاؤنٹ معطل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین کیخلاف بیان دیا گیا تھا ، جس کے بعد ایران نے کہا تھا کہ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے تیار کردہ ویکسینوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد فائزر کے ذریعہ عطیہ کردہ ہزاروں کورونا وائرس ویکسینیں درآمد نہیں کرے گا۔

اس حوالے سے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے تصدیق کی کہ وہ سید علی خامنہ ای کے اعلان کے بعد فائزر کے ذریعہ دی گئی اور تیار کردہ ویکسین قبول نہیں کی جائے گی۔ ایران کے ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ہلال احمر نے امریکہ سے کوروناوائرس کے لئے فائزر ویکسین کی ڈیڑھ لاکھ خوراکیں منسوخ کردی ہیں۔ " انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے ایک اتحادی روس ، چین اور ہندوستان کی طرف سے ہلال احمر کی سوسائٹی کو دس لاکھ کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کی جائیں گی۔