آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیمائوں کی ملاقات، اپنے تجربات شیئر کیے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم کارنامہ سرانجام دینے پر کوہ پیمائوں کو مباکباد دی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:23

آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیمائوں کی ملاقات، اپنے تجربات شیئر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں کو اہم کارنامہ سرانجام دینے پر مباکباد دی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والے نیپالی کوہ پیمائوں نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے کوہ پیمائوں کو ان کے عظیم کارنامے پر مبارک باد دی۔

کو ہ پیمائوں نے مہم کے دوران اپنے تجربات آرمی چیف سے شیئر کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیمائوں نے موسم سرما میں کے ٹو چوٹی سر کی ۔کوہ پیمائو ں نے پاکستان اور پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے مہم کو آسان بنانے پر اظہار تشکر کیا۔