پاک بحریہ کا جہاز نصر امدادی سامان لیکر جبوتی پہنچ گیا

عالمی پائیدار ترقی کا انحصار جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پائیدار حل پر منحصر ہے،صدر جبوتی پارلیمنٹ

جمعہ 22 جنوری 2021 22:50

جبوتی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاک بحریہ کا جہاز نصر امدادی سامان لیکر جبوتی پہنچ گیا۔ جیوتی میں پاکستان کے سفیر شوزب عباس نے بندرگاہ پر جہاز کے عملے کو خوش آمدید کہا۔ پاکستان کی جانب سے جبوتی کے آفت زدہ لوگوں کے لئے 50 میٹرک ٹن چاول بجھوائے گئے ہیں ،صدر جمہوریہ جبوتی محمد علی ٴْحمید نے بھاری امداد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

صدر جبوتی پارلیمنٹ محمد علی حمید نے جبوتی سٹی اور گوادر کومعاون بندر گاہ بنانے پر زور دیا۔صدر جبوتی پارلیمنٹ نے کہاکہ عالمی پائیدار ترقی کا انحصار جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پائیدار حل پر منحصر ہے۔جبوتی میں پاکستان کے سفیر شوزب عباس نے پاکستانی بحری افسران کے اعزاز میں ضیافت دی۔ ضیافت میں جبوتی سیاستدانوں ، بحریہ کے افسران ، سفارت کاروں اور معروف پاکستانی تاجروں نے شرکت کی۔