سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ،ہمارے سفراء مسلسل محنت اور لگن کیساتھ نمٹ رہے ہیں، وزیر خارجہ

جمعہ 22 جنوری 2021 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمارے سفراء مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ ان چیلنجز سے بطریق احسن نمٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میکسکو کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید نے وزارت خارجہ میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی ہیوزیر خارجہ نے ڈاکٹر امان رشید کو میکسیکو سفیر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمارے سفراء مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ ان چیلنجز سے بطریق احسن نمٹ رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر امان رشید نے وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کی طرف سے دیے گئے احداف کے حصول کیلئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے