"23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی اجازت ہوگی"

صارفین کو موصول ہونے والے پیغامات کے بعد اسٹیٹ بینک کی وضاحت، ایسی کسی بھی پابندی کے اطلاق کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2021 00:26

"23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء) اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی حد صرف ایک ہزار روپے مقرر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک معاملہ زیر گردش ہے جس کے مطابق بینک صارفین کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی نئی حد مقرر کرنے کے حوالےسے پیغامات موصول ہوئے۔ صارفین کو موصول ہونے والے پیغام میں بتایا گیا کہ "23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی اجازت ہوگی"۔

(جاری ہے)

اس معاملے بینک صاریفن کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیا یہ مذاق ہے؟ کوئی بھی بینک کیسے اپنے صارف کو ایک دن کے دوران صرف ایک ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اس تمام معاملے کا علم ہونے پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔

 مرکزی بینک کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ کوئی صارف اپنے بینک اکاونٹ کی اے ٹی ایم سے کتنے پیسے نکلوا سکتا ہے، یہ فیصلہ متعلقہ بینک ہی کرتا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کوئی پابندی عائد نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :