کورونا وبا نے تباہی مچا دی ایک ہی گھر میں موجود 15افراد جاں بحق،33نرسوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو

ایمبولینس کم پڑ جانے پر مسافر بسوں کو کورونامریض شفٹ کرنے پر لگا دیا گیا،رپورٹ

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 23 جنوری 2021 07:05

کورونا وبا نے تباہی مچا دی ایک ہی گھر میں موجود 15افراد جاں بحق،33نرسوں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری2021ء) سننے میں ہی حیران کن اور افسوسناک ہے کہ ایک ہی گھر میں موجود 15افراد کورونا وائرس کے شکار ہو کر چل بسے۔دراصل یہ گھر لندن میں ڈکلیئر کیا گیا یاک نرسنگ ہوم ہے جہاں کورونا کے 82مریض رکھے گئے تھے اور ان کی کیئر کرنے کے لیے میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔گزشتہ ایک ماہ میں ان مریضوں میں سے پندرہ لوگ جاں بحق ہو گئے جبکہ تشویش ناک خبر یہ تھی کہ نرسنگ اسٹاف کے 33افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،اس پر لندن کے محکمہ ہیلتھ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیا ہو رہا ہے ہم اپنی طرف سے لوگوں کی جانیں بچانیا اور صحت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر موذی وبا کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ لندن کی ایک اور رپورٹ کے مطابق کورونا مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز کم پڑ گئی ہیں جس پر وہاں کی مسافر بسوں کو عاضی طور پر ایمبولنس میں تبدیل کرتے ہوئے ان کے ذریعے مریضوں کو کیئر ہاؤسز میں پہنچایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ لندن میں اس وقت سخت لاک ڈاؤن ہے اور سبھی اسکول،جم اور اسٹورز وغیرہ کے علاوہ ہر قسم کی مارکیٹس کو بند کر دیا گیا ہوا ہے۔

لندن میں جب سے کورونا کی دوسری قسم نے آؤٹ بریک کیااور کورونا کی تیسری لہر آئی تب سے وہاں کے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔لند ن میں اس وقت لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں۔گزشتہ مہینے صرف ایک ہی سینٹر پر 15لوگوں کی موت کے بعد سے محکمہ ہیلتھ کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کہ اس موذی وبا کے حالات ایسے ہی رہے تو سارا انگلینڈ ایسے ہی جامد ہو جائے گااور ان کے پاس اپنے عوام کو بچانے کے لیے کوئی ویکسین بھی کام نہیں آ رہی۔ماہرین کے مطابق اگر کورونا وائرس سے بچنا ہے تو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ماسک کا استعمال ضرور کریں اور غیر ضروری سفر اور ملاقاتوں سے گریز کیجیے۔

متعلقہ عنوان :