ری پبلیکن رکن کانگریس کی پستول کے ساتھ ووٹنگ ہال میں آمد

رکن کانگریس اینڈی ہیرس ایوان میں پستول کے ساتھ داخل ہوئے تھے، پولیس کی تحقیقات

ہفتہ 23 جنوری 2021 11:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) امریکا میں چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر پرتشدد دھاوے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے کہ ری پبلیکن پارٹی کے ایک رکن کانگریس ایوان نمائندگان میں پستول لے کر پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیپیٹل کی پولیس نے ری پبلیکن رکن کانگریس کی طرف سے ووٹن ہال میں پستول لانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ رکن کانگریس اینڈی ہیرس ایوان میں پستول کے ساتھ داخل ہوئے تھے۔

اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ ری پبلیکن رکن کانگریس کو ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے دوران پستول کے ساتھ اندر آنے کی کوشش کے دوران روکا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہیرس نے اسلحہ کے ساتھ اندر جانے سے منع کرنے کے بعد ری پبلیکن رکن جان کٹکو سے مختصر ملاقات کی۔ شاید انہوں نے پستول اندر لے جانے سے متعلق ان کے تبادلہ خیال کیا تھا۔کیپیٹل پولیس کے ایک عہدیدار نے امریکی چینل کو بتایا کہ وہاں موجود ایک سکیورٹی اہلکار نے ایوان نمائندگان کے رکن کے پاس آتشیں اسلحہ دیکھا اور اپنے سینیر افسر کو اس بارے میں مطلع کیا۔

پولیس نے ہیرس کو ہال میں جانے سے روک دیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کیپٹل کی عمارت پر حملے کے بعد عمارت کے داخلی راستوں پر دھاتی اشیا کی نشاندہی کرنے والے آلات نصب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :