یمن میں ایک ٹانگ سے محروم بچی کا اقوام متحدہ کے ایلچی کو پیغام

یمن کے عوام اس کی طرح گذشتہ چھ سال سے حوثیوں کاظلم اور ان کا عذاب جھیل رہے ہیں،ویڈیوپیغام

ہفتہ 23 جنوری 2021 11:56

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں ایک ٹانگ سے محروم ہونے والی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کی درد ناک کہانی نے انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے ہر شخص کو رلا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کی یہ بچی شیما ہے جس کی ایک ٹانگ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے میں کٹ گئی تھی۔ وہ ایک ٹانگ پر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفیتھس کے نام اپنا پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔ اس پیغام میں اس نے حوثی باغیوں کی دہشت گردی کا شکوہ کیا ہے۔ شیما کا کہناتھاکہ یمن کے عوام اس کی طرح گذشتہ چھ سال سے حوثیوں کاظلم اور ان کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ایک درد بھری کیفیت کا اظہار کرنے والی شیما کا کہنا تھا کہ -میں یمن کی شیما ہوں اور میری عمر10 سال ہے، میں تعز میں حوثیوں کے داغے گئے گولے کے پھٹنے سے زخمی ہوئی۔ میں یمن کے ہزاروں بچوں کے دکھوں اور ان کی تکالیف کا ثبوت ہوں۔