ماضی میں میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی، پیرس ہلٹن

بورڈنگ سکول سے خوفناک تجربہ جھیلنے کے بعد واپس گھر آئی، اس وقت کا درد اپنی آنکھوں میں محسوس کرسکتی ہوں، اداکارہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:11

ماضی میں میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی، پیرس ہلٹن
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) معروف امریکی اداکارہ اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 18 سال کی عمر میں ذہنی اور جسمانی طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

پیرس ہلٹن نے اس حوالے سے اپنی تصاویر اور تفصیلات انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری تصویریں 18 سال کی عمر کی ہیں جب میں بورڈنگ سکول سے خوفناک تجربہ جھیلنے کے بعد واپس گھر آئی، میں اس وقت کا درد اپنی آنکھوں میں محسوس کرسکتی ہوں۔

پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام میں ماضی سے متعلق مزید لکھا کہ اس وقت میں بہت تکلیف میں تھی، میں نے سب کچھ ٹھیک ہونے کا بہانہ بھی کیا اور بری یادوں کو روکنے کی کوشش کی۔پیرس ہلٹن نے لکھا کہ میں جو آج ہوں اس پر وہ نوجوان لڑکی بیحد فخر کرتی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :