اداکارہ پریتی زینٹا نے بھائیوں کے ساتھ بچپن کی تصویرکردی

ماضی کے خوبصورت اور اچھے دن ،جب تصویر بنانے کیلئے پرجوش نہیں ہوا کرتے تھے، نہ ہی یہ پریشانی ہوتی کون اسے پسند کریگا، اداکارہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:11

اداکارہ پریتی زینٹا نے بھائیوں کے ساتھ بچپن کی تصویرکردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے ماضی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

شملہ سے تعلق رکھنے والی پریتی اپنے دو بھائیوں کے ساتھ اسی شہر میں پلی بڑھیں، اب انہوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹا گرام پر پرستاروں کیلئے شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ماضی کے خوبصورت اور اچھے دن جب ہم کبھی تصویر بنانے کیلئے پرجوش نہیں ہوا کرتے تھے، نہ ہی یہ پریشانی ہوتی کہ کون اسے پسند کریگا، اور نہ لفظ سیلفی اور سیل فون سنا تھا۔پریتی کے مطابق مجھے آج کے دور کی نسل پر افسوس ہوتا ہے کہ انھیں اس قسم کی آزادی اور معصومیت کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔