پاکستان کپ کے آٹھویں راؤنڈ میں سندھ، سدرن پنجاب اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے شکست دے دی
ہفتہ 23 جنوری 2021 12:15
(جاری ہے)
اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے حارث سہیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سنٹرل پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔بلوچستان نے 297 رنز کا ہدف محض 2 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے 99 گیندوں پر 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکےشامل تھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان نے 60 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے محمد علی، عثمان قادر اور رضا علی ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے مقررہ پچاس اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے والے قاسم اکرم نے 81 گیندوں پر 14 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ ظفر گوہر 48 اور طیب طاہر 42 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تھے۔بلوچستان کے جلات خان نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔حارث سہیل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے کے پی کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 245 رنز کا مطلوبہ ہدف دس گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان شان مسعود 91 (نو چوکے) اور خوشدل شاہ 71 رنز (چھ چوکے اور دو چھکے) بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ خیبر پختونخوا کے خالد عثمان، آصف آفریدی، افتخار احمد اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کے پی کی پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے چالیس رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان نے 56 جبکہ محمد حارث نے 54 رنز بنائے۔ شان مسعود اور محمد عباس کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آٹھویں راؤنڈ کے اختتام پر سندھ کی ٹیم پہلے(12 پوائنٹس)، سدرن پنجاب، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں آٹھ آٹھ پوائنٹس کےساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود جبکہ ناردرن اور بلوچستان کی ٹیمیں (چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ) پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.