احتساب عدالت،کلفٹن اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:59

احتساب عدالت،کلفٹن اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) مقامی احتساب عدالت میں ہفتہ کوکلفٹن اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر اور گواہ غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں جو دستاویزات فراہم کی گئی ہیں وہ پڑھنے کے قابل نہیں، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اصل دستاویزات لیکر پیش ہوں۔

کیس میں بیشتر ملزمان کے وکلا نے کاپی ٹھیک نہ ہونے کی شکایت کی ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس کی کاپی درست نہیں ہوگی تو پڑھا کیسے جائے گا۔وکیل حسان صابر نے کہا کہ آج ہی تفتیشی افسر کو بلواکر کاپی درست کروالیں، کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان نے کلفٹن کی اراضی غیر قانونی الاٹ کی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہ کی غیر حاضر ی کے سبب کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔