سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کی حمایت

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06

سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کی حمایت
برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سوئٹزرلینڈ میں ووٹرز سے کرائے گئے ایک پول سے معلوم ہوا ہے کہ ووٹرز کی اکثریت وہاں برقعہ پہننے پر پابندی کے حق میں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے 15 ہزار اہل ووٹرز سے دریافت کیا گیا کہ آیا وہ برقعہ پہننے پر پابندی یا برقعہ بین کے حق میں ووٹ دیں گے یا اس کے خلاف۔ اعداد وشمار کے مطابق ان میں سے 63 فیصد نے برقعہ بین کے حق میں ووٹ دیا۔ سوئٹزرلینڈ میں سات مارچ کو ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں کئی ایک دیگر معاملات کے علاوہ برقعہ بین پر بھی لوگوں کی رائے لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :