اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06

اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحد کی جانب سے یہ فیصلہ مشکوک لائسنس کی تحقیقات کے باعث کیا گیا جس کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو افغانستان کے لیے رجسٹرڈ ائیرلائن سے سفر کرنے کی اجازت دی۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 262 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔