عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ تاحال سی سی پی او ہاؤس میں رہائش پذیر

عمر شیخ نے تاحال سرکاری گھر خالی نہ کیا، عمر شیخ عہدے سے ہٹائے جانے کے 30 روز بعد بھی سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2021 13:05

عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ تاحال سی سی پی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2021ء) : سی سی پی او کے عہدے سے ہٹائے جانے والے عمر شیخ تاحال سرکاری گھر میں موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق سی سی پی او عمر شیخ نے سرکاری گھر تاحال خالی نہیں کیا۔ عمر شیخ 30 روز بعد بھی سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ سابق سی سی پی او عمر شیخ کو سال کے آغاز میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ عمرشیخ جی او آر میں سی سی پی او ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں۔

سی سی پی او ہاؤس عہدے سے ہٹنے کے فوری بعد خالی کرنا لازم ہوتا ہے ، عمر شیخ کی سی سی پی او ہاؤس میں موجودگی کی وجہ سے موجودہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تاحال سی سی پی او ہاؤس میں شفٹ نہیں ہو سکے۔ یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کم عرصہ میں اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

لیکن سی سی پی او لاہورعمر شیخ کے خلاف محکمہ پولیس میں افسران کی کئی شکایات موصول ہوتی رہتی تھیں۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور ایس پی سی آئی کے مابین شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔ لیکن دوسری جانب محکمہ پولیس میں کام کرنے والے بعض اہلکار سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی شخصیت کے معترف اور ان کے خلاف بیان بازی کی مذمت بھی کرتے تھے۔ اُن کا ماننا تھا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ ایک اصول پسند آدمی ہیں جو قانون کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے اور یہی وجہ تھی کہ بہت سے لوگ ان کو ناپسند کرتے ہیں کیونکہ وہ قانون کی بالادستی چاہتے تھے اور اس کے لیے پُر عزم بھی تھے۔

تاہم عمر شیخ کی سی سی پی او لاہور کے عہدے پر تعیناتی کے تین ماہ بعد ہی عمرشیخ کی چھٹی کروادی گئی اور ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی اولاہورتعینات کردیا گیا تھا۔ جبکہ سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کا کانسٹیبلری تعینات کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :