دنیا میں موجود 59 ہزار عمررسیدہ ڈیم انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہیں،اقوام متحدہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:16

دنیا میں موجود 59 ہزار عمررسیدہ ڈیم انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہیں،اقوام ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود 59 ہزار سے زیادہ عمررسیدہ ڈیم انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہیں،دنیا کی کل آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ 2050 میں بڑے ڈیموں کے پانی کے بہاﺅ کے راستے یا اس کے قریب رہائش پذیر ہوگا جو کسی بھی خطرے کا باعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے پانی، ماحولیات و صحت کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 59 ہزار سے زیادہ بڑے ڈیم موجود ہیں جنھیں 1930 سے 1970 کے عرصے میں تعمیر کیا گیا، ان میں سے درجنوں ڈیم گزشتہ دو عشروں کے دوران واضح شکست و ریخت کے باعث امریکا، بھارت،برازیل، افغانستان اور کئی دوسرے ملکوں میں بڑے جانی، مالی و زرعی نقصانات کا باعث بن چکے ہیں،ان ڈیموں سے ماضی میں بھی اسی قسم کے نقصانات کا خطرہ موجود ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موجود 60 ہزار کے قریب ان عمر رسیدہ ڈیموں میں سے غیر محفوظ ڈیمز کا خاتمہ یا انھیں ناکارہ بنانا عالمی چیلنج ہے۔