سائبیرئن پرندے موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی اپنے نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائینگے‘ عظمیٰ بخاری
خادمہ فردوس،احتساب اکبر ،بدزبان چوہان اور گل دغاباز جیسے پرندے زیادہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے
ہفتہ 23 جنوری 2021 13:38
(جاری ہے)
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خادمہ فردوس،احتساب اکبر ،بدزبان چوہان اور گل دغاباز جیسے پرندے زیادہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے ،خلائی مخلوق نے عمران خان کو وہی پرندے دئیے جو صرف ایک سیزن تک کارآمد ہوتے ہیں،خادمہ باجی اگر نئے پاکستان میں کرپشن کے سکینڈلز سامنے نہیں آرہے تو کیا یہ کرپشن کے ریکارڈ خلاء میں قائم ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں اور غیر سیاسی مہرے صرف ایک ٹرم کی پیداوار ہوتے ہیں،جن لوگوں کا لیول کونسلر بننے کا نہیں تھا ان کو معاون خصوصی اور چمچے بھرتی کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی واہ واہ کرنے والے چمچوں کی ضرورت ہے ،عمران خان کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں تو چمچے ظل سبحانی کی شان میں قلابے ملا دیتے ہیں،پاکستانیوں پر اس وقت شیخ چلی اور نورے حوالدار کی حکومت ہے جو غریبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.