ریاض میں خوفناک دھماکے کی آوا زسُنی گئی ہے

ابھی اس واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں، تاہم تھوڑی دیر میں صورت حال واضح ہوگی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 23 جنوری 2021 13:52

ریاض میں خوفناک دھماکے کی آوا زسُنی گئی ہے
 ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جنوری2021ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک خوفناک دھماکے کی آواز سُنی گئی ہے،اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کا بادل دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی صورت حال واضح نہیں ہو سکی کہ یہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب پر مبینہ طورپر میزائل حملہ کیا گیا تھا۔ اس میزائل حملے کو فضا میں ہی تباہ کر دیاگیا ہے، جس کی وجہ سے یہ دھماکا ہوا ہے، تاہم ابھی یہ قیاس آرائی ہی ہے، اس حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کا انتظار ہے۔۔